Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میر پور: زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 100 اسکولوں کی عمارتیں کلئیر ،تعلیم کا عمل شروع

ضلعی انتظامیہ نے زلزلے سے متاثر ہو نے والی  ناقابل استعمال عمارتوں میں تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی

میرپور(ویب ڈیسک)میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 100 اسکولوں کی عمارتوں کو معائنے کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان سکولوں میں تعلیم وتدریس کا عمل  شروع ہوگیا ہے،

دوسری جانب میر پور کی ضلعی انتظامیہ نے زلزلے سے متاثر ہو نے والی  ناقابل استعمال عمارتوں میں تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سکول کھلنے پر بچے پیر کو اپنے سکولوں میں دوبارہ آئے پہلے دن بچوں کی تعداد حوصلہ افزا نہ تھی

ڈپٹی کمشنر میر پور نے بتایا کہ وہ عمارتیں جنہیں زلزلے سے کم نقصان پہنچا ہے وہ مرمتی کے کام کےلیے کھلیں گی،  ناقابل استعمال عمارتوں میں قائم ادارے کسی محفوظ جگہ منتقلی کے بعد کھل سکیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More