نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو دنیا کے مقبوضہ علاقوں بالخصوص کشمیر میں مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کے لیے آواز بلند کرنا ہو گی۔
ہے کہ پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارتی فوج کے جبر نے مقبوضہ وادی میں خواتین کو شدی مسائل سے دوچار کر دیا ہے ۔
ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لیے جاتے ہیں اور پھر وہ دوبارہ اپنی ماوں سے نہیں مل پاتے۔
پاکستان نے ہمیشہ حقوقِ نسواں کی حمایت کی ہے، ایسا کرنا ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔