ملزم سہیل شہزاد چونیاں میں بھی کافی عرصہ چنگ چی رکشہ چلاتا رہا ہے، سہیل شہزاد کے خلاف مزید 6 مقدمات کا ریکارڈ سامنے آیا جس میں 3 مقدمات چوری اورایک مقدمہ ارادہ ڈکیتی اور2 مقدمات ناجائز اسلحہ کا ہے جو تھانہ الہ آباد اورتھانہ صدر چونیاں میں درج ہیں۔
پولیس کے مطابق پہلا مقدمہ 500/12 مورخہ 3/9/12 جرم 380/411 چوری بمعہ برآمدگی، دوسرا مقدمہ نمبر 265/16 مورخہ 11/7/16 جرم 13/2 اے ناجائز اسلحہ، تیسرا مقدمہ 713/12 مورخہ 5/12/12 جرم 13/20/65 ناجائز اسلحہ، چوتھا مقدمہ 712/12 مورخہ 5/12/12 جرم 399/401 ارادہ ڈکیتی، پانچواں مقدمہ 600/12 مورخہ 18/10/12 جرم 379/411 چوری بمعہ برآمدگی جب کہ چھٹا مقدمہ 565/12 مورخہ 8/10/12 جرم 379 چوری درج کیا گیا ہے۔