سری نگر : (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ قابض بھارتی افواج نے اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑا اور اسے عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج کی خون کی پیاس نہ بجھی۔ قابض افواج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی۔