کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی تفتیش کرنے والےسب انسپکٹر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس قتل کیس کے تفتیشیسب انسپکٹر غوث عالم کی کار پر بریگیڈ تھانے کی حدود میں فائرنگکی گئی جس سےوہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی سب انسپکٹر کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی پولیس افسر کو چہرے پر ایک گولی لگی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کا کراچی آپریشن میں بھی اہم کردار ہے، غوث عالم دیگر انتہائی اہم مقدمات پر کام کر رہے تھے۔