Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپوزیشن کا حکومت کے خاتمےسمیت چار نکات پر اتفاق

پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن حکومت کے خاتمے، وزیراعظم استعفے، ملک میں نئے انتخابات اور انتخابی عمل میں کسی بھی سطح پر فوج کے عمل دخل نہ ہونے پرمتفق ہو گئی  ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں اکرم درانی نے کہا کہ تمام جماعتیں اس پر متفق ہیں کہ اب اس حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمان کو سیاست کے لیے مذہبی کارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت سے نجات کے لیے اپوزیشن احتجاجی تحریک پر متفق ہے۔ قوم حکمرانوں کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

فرحت اللی بابر نے کہا کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے۔ خود دھرنا دینے والے وزیراعظم کو اب کسی مارچ پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More