Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مرید عباس قتل کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر  فائرنگ سے  شدید زخمی

زخمی سب انسپکٹر کو جناح اسپتال منتقل ، حالت انتہائی تشویشناک

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی تفتیش  کرنے والےسب انسپکٹر  فائرنگ کے نتیجے میں  شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس قتل کیس کے تفتیشیسب انسپکٹر غوث عالم کی کار پر بریگیڈ تھانے کی حدود میں فائرنگکی گئی جس سےوہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی سب انسپکٹر کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی پولیس افسر کو چہرے پر ایک گولی لگی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کا کراچی آپریشن میں بھی اہم کردار ہے، غوث عالم دیگر انتہائی اہم مقدمات پر کام کر رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More