Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیالکوٹ میں 23 افراد پاگل کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی

سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی کے باعث شہری مشکلات میں  مبتلا

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں 23 افراد پاگل کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں میں ایک آٹھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کتے کے کاٹنے کے یہ واقعات سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پیش آئے،  8 ماہ کا عبدالہادی اپنے والد کے ساتھ بازار آیا تھا۔ اس کے والد دوکان کے اندر  گئے  پیچھے سے پاگل کتے نے بچے کو کاٹ لیا۔جس کے بعد کتا بازار میں دیگر متعدد افراد پر بھی حملہ آور ہو گیا۔

شہر کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی کمی کے باعث شہری مشکلات میں  مبتلا ہیں۔شہر میں دو روز میں کتے کے کاٹے کے 23زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More