Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی برادری کوکشمیر میں بھارتی ظلم کا شکاربچوں کی مدد کرناہوگی،ملیحہ لودھی

اب وقت آگیاہےعالمی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم کاحساب مانگے۔جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق پرخطاب

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ ميں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کوکشمیرمیں بھارتی ظلم کا شکاربچوں کی مدد کرناہوگی۔

جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بچوں کے حقوق پرمباحثے سے خطاب کے دوران ڈاکٹرمليحہ لودھی نے کہا  کہ اب وقت آگیاہےعالمی برادری کشمیر میں بھارتی ظلم کاحساب مانگے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کےمطابق بھارت کو ذمہ داریاں یاد دلاني چاہیں، جولوگ کشمیر میں بچوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش رہتےہیں وہ بھی شریک جرم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچے پُرتشدد حالات میں سب سےزیادہ نفسیاتی نقصان اٹھاتے ہیں،بھارتی قابض افواج بچوں کورات کی تاریکی میں اٹھاکےلےجاتی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ انسانی حقوق کمشنرنےاپنی رپورٹس میں کشمیرمیں سنگین مظالم کا تذکرہ کیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More