راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مظاہرہ،بلاشتعال  فائرنگ نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر  بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔

 پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیاں تباہ ہوئیں اور بھارتی فوج کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔