Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ون ڈے اور ٹی توئنٹی میچوں کی سیریز کھلنے کے بعد سری لنکن ٹیم  وطن واپس روانہ

اکستان میں گزارے ہوئے ایک ایک لمحے کو یاد رکھیں گے،سری لنکن کھلاڑیوں کی گفتگو

لاہور(ویب ڈسیک) ایک روزہ اور ٹی توئنٹی میچوں کی سیریز کھلنے کے بعد سری لنکا کی کرکٹ ٹیم  وطن واپس روانہ ہوگئی۔

روانگی کے موقع پر سرلنکن ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین نے سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور سوینیئرز بھی دیئے۔

روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ ہو۔پاکستان میں گزارے ہوئے ایک ایک لمحے کو یاد رکھیں گے، سری لنکا کرکٹ نے سوشل میڈیا پر تصاویر لگا کر تھینک یو لاہور کا پیغام بھی دیا۔

سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے پی سی بی اور سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا، سری لنکن بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک خاص دورے کا اختتام ہوگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پی سی بی کا شاندار اقدام ہے۔

انہوں نے کہا  کہ سیکیورٹی بہت اچھی رہی ہر ملک کو یہاں جلد آنا چاہیے، پا کستان ایک اور کرکٹ دیکھنا شائقین کا حق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More