Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ : اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

اہلکاروں کو صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی چھٹی کر نے کی اجازت ہو گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی ( ف) کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، اہلکاروں کو صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی چھٹی کر نے کی اجازت ہو گی۔

آئی جی اسلام آباد آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ اور ممکنہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے،  اہلکاروں کو صرف انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی چھٹی کر نے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی پولیس نے ممکنہ احتجاج و دھرنے سے نمٹنے کے لئیے  دوسرے صوبوں سے بیس ہزار پولیس کی نفری مانگ لی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More