Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غازی عبدالرشید قتل کیس : پرویز مشرف کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد

اگر پرویز مشرف آجائیں تو پھر ہی کیس کو اگے بڑھایا جاسکتا ہے،عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد( ویب ڈیسک)غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

عدالت نے پرویز مشرف کے حوالے سے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی۔ درخواست پاکستان سوشل اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب دائر کی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں ہوئی، ابھی کیس کس اسٹیج پر ہے۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ کیس کا چالان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا۔ اس پرسرکاری وکیل سے مزید استفسار کیا کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ کچھ معلوم نہیں کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔ عدالت نے پو چھا کہ کیا پرویزمشرف عدالتی مفرور تو نہیں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ مشرف اشتہاری ہیں۔

معزز جج نے پرویز مشرف کی وکیل سے پو چھا کیا کہ آپ کی پارٹی کا مشرف کی ایف آئی آر سے کیا تعلق ہے۔ وکیل نے بتایا کہ وہ سابق صدر رہے ہیں ،ہم اس لیے آئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نہ آپ متاثرہ فریق ہیں اور نہ مفرور ملزم پرویز مشرف عدالت کے سامنے موجود ہے، اگر پرویز مشرف آجائیں تو پھر ہی کیس کو اگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

پرویز مشرف پر غازی عبدالرشید قتل کیس میں ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More