لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھ پت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
نواز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ اس کیس میں ان کی بیٹی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ بھتیجے یوسف عباس پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
نیب کی طرف سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ،نواز شریف پہلے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
نواز شریف کی گرفتاری عدالت کی اجازت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔