Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی کیس کی سماعت کی۔

نیب کی ٹیم نے جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہو نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب کی جانب سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے ملزمان کے ریمانڈ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More