Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جامشورو: اساتذہ کے حراساں کرنے پر طالبہ کی خود کشی کی کوشش

ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ نکو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا،طالبہ

جامشورو: (ویب ڈیسک)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر حراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔

طالبہ سائرہ نے کہا کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More