Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق ایم این اے نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ ،گن مین جاں بحق، دو افراد زخمی، 2 ملزمان گرفتار

فائرنگ کرنے والا نثار جٹ کا بھتیجا بھی دوطرفہ فائرنگ میں مارا گیا

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے  نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں  ان کا گن مین محبوب جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم عبدالرحمن سابق ایم این اے نثار جٹ کا بھتیجا تھا، دوطرفہ فائرنگ میں عبدالرحمن زخمی حالت میں فرار ہوا مگر شیخوپورہ پہنچ کر دم توڑ گیا، ملزم عبدالرحمن کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی، پولیس نے جاں بحق ملزم کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More