Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی اپیلیں 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ 29 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نےسزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے جبکہ نیب نے ان کی سزا بڑھانے کے علاوہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ جج ویڈیو اسکینڈل سے متعلق نواز شریف کی جانب سے ریلیف فراہم کرنے کی درخواست پر بھی نیب کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔عدالت نے نیب کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ عدالت نے 7 اکتوبر کو رجسٹرار آفس کو اپیل 2 ہفتے کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جبکہ نیب کی جانب سے نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی اسی روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More