Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا

اقرا عزیز کی چینل ٹیم میں اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلال عباسی شامل ہیں

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کر دیا ہے اور ان کے چاہنے والے اب اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تمام سرگرمیوں کو بذریعہ یوٹیوب باآسانی جان سکیں گے۔

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یو می اینڈ یوٹیوب چینل متعارف کیا ہے۔

اقرا عزیز کی یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلال عباسی شامل ہیں۔

اقرا عزیز نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنے چینل پر بیوٹی ٹپس اور ٹوٹکے بتانے کے بجائے اپنی زندگی کے روزمرہ کے معمولات لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل بنایا ہے۔

 اقرا عزیز کے چینل کو اب تک 11 ہزار لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔اقرا عزیز نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ مجھے کیا پسند ہے، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں جاتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں تو میرے چینل کو سبسکرائب کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More