Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان ثالثی مشن  پر ایران روانہ

وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے وزیر اعظم عمران خان ثالثی مشن  پر ایران روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی ہیں۔ وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر اعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے، تاہم بنیادی ایجنڈا سعودی ایران کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More