Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپین کی حسینہ مس ایشیا پیسفک 2019 بن گئی

ججز کے متفقہ ووٹ سے مس پیسیفک کا تاج ہسپانوی حسینہ ’شییانی ہوسمان‘ کے سر پر سجا دیا گیا

منیلا(ویب ڈیسک) مس ایشیا پیسفک 2019 کا تاج اسپین کی حسینہ کے سر پر سج گیا۔

فلپائن کے شہر پاسے میں مس ایشیا پیسفک 2019  کا تاج اسپین کی حسینہ ’شییانی ہوسمان‘ نے اپنے نام کرلیا۔ 54 ممالک کی حسیناؤں نے اِس مقابلے میں شرکت کی۔

فائنل راؤنڈ کے لیے25 حسیناؤں کے درمیان مقابلہ تھا جہاں ججز کے متفقہ ووٹ سے مس پیسیفک کا تاج ہسپانوی حسینہ کے سر پر سجا دیا گیا۔

واضح رہے کہ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے اس ایونٹ کو براہ راست دیکھا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More