اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی آئی اے نے اپنی ملکی پروازوں کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد بڑھانے اور بیرون ملک نئے روٹس کیلئے مزید پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے بتایا کہ ان پانچ طیاروں کے آنے سے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 36 ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملکی روٹس خاص طور پر اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہر تین سے چار گھنٹے بعد ایک پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔