Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے ایک مرتبہ پھر تمغہ اپنے نام کرلیا

برطانیہ میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

لندن( ویب ڈیسک)پاکستان کی ابھرتی ہوئی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے تمغہ اپنے نام کرلیا۔

برطانیہ کے شہر کارڈف میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

رابعہ شہزاد ماضی میں 55 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں مقابلہ کیا کرتی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنے وزن میں کمی کی اور اس ایونٹ میں 49 کلوگرام کی کیٹیگری میں پہلی مرتبہ حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران پہلے اسنیچ میں 40 کلوگرام اور پھر کلین اینڈ جرک میں 55 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ سے قبل بخار میں مبتلا ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے ان تیاریاں متاثر ہوئیں، جبکہ بخار کی وجہ سے انہیں یہ خدشہ تھا کہ کہیں وہ اس مقابلے سے باہر نہ ہوجائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More