Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش میں افغانستان تھا، گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی

 اسلام آباد: اسلام آباد مری پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 اسلام آباد، مری، پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش میں افغانستان تھا۔ زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More