Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ: نواز شریف شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے،خط کے مندرجات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے مولانا فضلکے آزادی مارچ سے متعلق  شہباز شریف کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ جامع پروگروام ترتیب دے کر آزادی مارچ کو کامیاب بنایا جائے۔

خط میں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے جامع پروگرام ترتیب دے کر اس کا باقاعدہ اعلان کریں، ذمہ داری باصلاحیت اور دلیر لوگوں کو دیں، لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ساتھیوں کے نام میرا پیغام ہے کہ اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

نواز شریف نے لکھا کہ بات اگر قومی غیرت، جمہوریت کی بقا، خود داری اور عزت نفس تک آ پہنچے تو جرأت اور بہادری کے ساتھ اس کے دفاع میں اٹھ کھڑے ہوں، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ہر مصلحت کو ایک طرف رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے، عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔’ اکبر نے سنا ہے اہل غیرت سے، یہی جینا اگر ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More