Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے عابدہ پروین کو روحانی والدہ قرار دے دیا

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)شہرت یافتہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے شمار مداح ہیں، جو اُن کے کلام کوصرف پسند ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنا اُستاد مانتے ہیں اور انہیں روحانی ماں کا درجہ بھی دیتے ہیں۔

کچھ روز قبل امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں Development and Literacy  گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

معروف ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بھی اس تقریب میں موجود تھیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عابدہ پروین کے کلام کی ایک ویڈیو اور اُن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک رات میری روحانی والدہ کے ساتھ جسے میں کبھی نہیں بھلا سکتی۔‘

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More