Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد30 ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں ڈینگی سے 47 افراد جاں بحق ہوئے سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد میں سامنے آئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کی ناقص کارکردگی اور اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں   ڈینگی کے مریضوں کی تعداد30ہزار سے تجاوز کر گئی۔

حکومت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں ڈینگی سے 47 افراد جاں بحق اور 30 ہزار افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اب تک ڈینگی کے 30 ہزار 98 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سب سے زیادہ 8 ہزار 245 کیسز اسلام آباد میں سامنے آئے۔

پنجاب میں 6 ہزار 629، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 229، سندھ میں 5 ہزار 190 کیسز سامنے آئے جبکہ بقیہ تعداد کا تعلق قبائلی اضلاع اور آزاد جموں کشمیر سے ہے۔

اسلام آباد میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں ڈینگی سے 16، پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمری میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More