Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا 18 اکتوبر سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے پورا ملک سراپا احتجاج ہے،لاڑکا نہ میں خطاب

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18؍ اکتوبر سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا ہےکہ تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے پورا ملک مہنگائی کے  خلاف سراپا احتجاج ہے ، ہر چیز مہنگی کردی گئی نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے،ہمیں آج تک بینظیر کیس میں انصاف نہیں ملا۔

لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بار اور پیپلز لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم سب مل کر تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔ یہ حکومت کسی کو نہیں چھوڑتی، پورا ملک سراپا احتجاج ہے، مذہبی تنظیمیں اور کاروباری طبقہ بھی احتجاج پر مجبور ہے

انہوں نے کہا کہ میڈیا، سرکاری ادارے اور نجی شعبے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے وکلا سے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیج سکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مل کر ایک ایسی عوامی حکومت بنانی ہے جو غریبوں اور عام آدمی کو سہولت دے اور اس قسم کی حکومت صرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہی بنا سکتی ہے۔، ہمیں آج تک بینظیر کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسی ہمیشہ غریب دوست ہوتی ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہے۔انہوں نے 18 اکتوبر کو کراچی سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف جدوجہد کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غیرجمہوری حکومت کے خلاف جدوجہد کا آغاز کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More