Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانیہ کا شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پہلا دورہ پاکستان ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانیہ کا شاہی جوڑا، شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ، شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

شاہی جوڑے کو خیر مقدم کرنے کے لیے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ موجود تھے اور جہاز سے اترنے پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پہلا دورہ پاکستان ہے تاہم برطانوی شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں پاکستان آچکے ہیں۔

2006 میں شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ، ڈچس آف کارن وال کامیلا پارکر کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جبک ان کی والدہ’پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا نےسنہ 1991، 1996 اور 1997 میں پاکستان کے دورے کیے تھے۔

ہی جوڑے کی آمد پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ اس دورے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی مدد سے برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More