Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

انعام بٹ نے جارجیا کے مارساداتو کو شکست دینے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

دوحہ(ویب ڈیسک) پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے دوحا میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے دوحا میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں جارجیا کے مارساداتو کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ میں انعام بٹ نے پرتگال کے آندرے ڈی سلوا، آذر بائیجان کے آلیوکانان اور ترکی کے اوزکان مورت کو شکست دی جس کے بعد انعام بٹ کا فائنل میں جارجیا کے مارساداتو سے مقابلہ ہوا جنہیں شکست دینے کے بعد انہوں نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ ان گیمز میں شریک واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More