Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ابلاول بھٹو زرداری کو حتمی نوٹس جاری

نوٹس حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرالیکشن کمیشن نے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو حتمی نوٹسز جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ، شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی، سردار خان چانڈیو، سہیل انور سیال سمیت دیگر کو دوسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج پہلے نوٹس کا جواب جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم جواب جمع نہ کرائے جانے پر حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ 12 اکتوبر کو بلاول بھٹو زرادی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More