Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شجاع آباد: باپ کی فائرنگ ،چار بچے قتل ،بیوی سمیت دو افرادشدید زخمی

فائرنگ کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

ملتان(ویب ڈیسک) شجاع آباد میں باپ نے فائرنگ کرکے چار بچوں کو قتل اور دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔

شجاع آباد میں نشے کےعادی شخص نے گھریلو تنازع پرطیش میں آکر اپنے ہی بچوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میں دو بیٹے ایک بیٹی اور پوتاجاں بحق جبکہ ملزم کی بیوی اوربھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More