لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین الگ ہوجائیں۔
برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب میں ملکہ ایلزبتھ نے کہا کہ میری حکومت کا یورپی یونین کے ساتھ نئی شراکت داری کے تحت کام کرنے کا ارادہ ہے جو فری ٹریڈ اور دوستانہ تعاون کی بنیاد پر ہوگا۔
وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنے منصوبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے 31 اکتوبر تک الگ ہونا ضروری ہے اور آئندہ ہفتوں میں برسلز سے مذاکرات ہوں گے اور بریگزٹ ہوجائے گا۔