Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لوگ نوکریوں کے لیے حکومت کی جانب نہ دیکھیں،فواد چوہدری

نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے ،تقریب سے خطاب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 400 محکمے بند کررہی ہے لوگ نوکریوں کے لیے حکومت کی جانب نہ دیکھیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگر لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔

بعدازاں ٹویٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More