Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی: جامعہ اردو کے وائس چانسلر پر طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا تشدد

وائس چانسلرڈاکٹرالطاف حسین پرطلبہ تنظیم کےکارکنوں نے تشدد کیا اور انہیں گاڑی سے اتار کر گھسیٹا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین پر طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

جامعہ اردوکےوائس چانسلرڈاکٹرالطاف حسین پرطلبہ تنظیم کےکارکنوں نے تشدد کیا اور انہیں گاڑی سے اتار کر گھسیٹا۔

جامعہ اردو کے اساتذہ نے وائس چانسلر پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام کیمپسز میں ہونے والی کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ انجمن اساتذہ نے الطاف حسین پر ہونے والے تشدد کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے میں پولیس نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔

انجمن اساتذہ (عبدالحق اور گلشن کیمپس) نے کل اجلاس طلب کیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More