Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کا لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون ،آزادی مارچ پر گفتگو

اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق حاصل ہے۔لیاقت بلوچ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ پر گفتگو کی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق حاصل ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ف مولانا سلیم اللہ قادری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے بھی 18 اکتوبر کو ملاقات طے ہو گئی ہے۔جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More