کوالالمپور: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارت کیساتھ تجارتی معاملات پر نظر ثانی کا اعلان کر دیا ہے۔
مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت ہمیں بھی سامان برآمد کر رہا ہے، یہ کوئی یکطرفہ تجارت نہیں ہے بلکہ یہ دونوں طرفہ تجارت ہے۔
خیال رہے کہ بھارت ملائیشیا سے ناریل کے تیل کا سب سے بڑا درآمدی ملک ہے۔ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں بھارت اب تک ملائیشیا سے 30 لاکھ 90 ہزار ٹن پام آئل درآمد کر چکا ہے۔ جب کہ ملائیشیا پیٹرولیم مصنوعات، گوشت اور لائیو اسٹاک، دھاتیں اور مختلف کیمیکل بھارت سے درآمد کرتا ہے۔