Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاروں کی تصویر کو ہدف تنقید بنایا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین تنقید کی زد آگئی، صارفین کی جانب سے تنقید پر سخت الفاظ اور لہجہ استعمال کرنے پر یاسر حسین کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگیتر اقرا عزیز کو گود میں اٹھایا ہوا تھا تاہم اس تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے یاسر حسین کی تصویر پر نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہو ہی گئی ہے یا شادی ہوگئی ہے تو تھوڑی حد میں رہیں یہ تصویریں لینے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کے بعد یاسر اور اقراء نے اپنے پوسٹ سے کمنٹس کا آپشن بند کردیا جس سے ناقدین کے کمنٹس غائب ہوگئے ۔

بعدازاں یاسر نے اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین پر کھری کھری سنائی تاہم اس پوسٹ کے بعد یاسر اور اقراء کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

یاسر حسین نے مزید پوسٹ میں لکھا کہ  رکو ٹھہرو سوچو پھر بولو، ہمارا انسٹا گرام ہے تمھارے باپ کی جاگیر نہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں سے سخت لہجے میں بات کرنے پر دونوں کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

کسی نے مشورہ دیا اگر تنقید برداشت نہیں کرسکتے تو اپنا اکاونٹ پرائیوٹ کرلیں تو کسی نے کہا کہ توجہ حاصل کرنے کیلئے تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

معروف جوڑی اقراءعزیز اور یاسرحسین ان دنوں امریکہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں، اس سے قبل ڈزنی لینڈ میں لی گئی دونوں کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More