Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہزادہ ولیم کا پاکستان کی تعمیر اور ملک کی بقا کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین

برطانیہ اور پاکستان بین الاقوامی تعاون میں مثال قائم کریں گے،برطانوی شہزادے کا عشائیہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم نے پاکستان کی تعمیر اور ملک کی بقا کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد میں مونومنٹ آف پاکستان پر عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ولیم نے کہا کہ اتنے کم عرصے میں پاکستان نے کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، آج میں ملک کی تعمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے  کہا کہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ پاکستان، برطانیہ کو شراکت دار اور دوست سمجھ کر اہم کردار ادا کرنے کے لیے انحصار کر سکتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ برطانیہ اور پاکستان بین الاقوامی تعاون میں مثال قائم کریں گے۔

شہزادہ ولیم نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو پیداوار کا انجن بنانے اور ملک کی زبردست صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تعلیم نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا برطانیہ یا دنیا کا کوئی بھی حصہ، ہم سب کو عالمی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہمارے حال اور مستقبل دونوں کو خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ان اثرات کو خود دیکھنے کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ کروں گا اور چند مقامی برادری سے ملاقات بھی کروں گا جن کے ذریعے علاقوں اور گاؤں میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے اثرات کے حوالے سے جاننے کی کوشش کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More