Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فواد چودھری کے نوکریوں بارے بیان پر سوشل میڈیاپر مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے

لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں،سوشل میڈیا صارفین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری کے نوکریوں بارے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بابا جی نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ‘نوکریوں کیلئے نہیں لنگر کے لئے تو دیکھ سکتے ہیں ناں؟ آرپک نامی صارف نے لکھا حکومت بھی ٹیکس کے لئے ہماری طرف نہ دیکھے۔

نعیم کاکڑ نام کے صارف نے فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا لنگر خانہ کھولنے کے بعد عوام کو نوکری کی ضرورت بھی نہیں، لنگر خانے مزاروں پر بنتے ہیں، حکمران نہیں بناتے ملک چلا رہے ہو کہ عوام کو ذلیل کررہے ہو۔

بعد میں فواد چودھری نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ٹویٹ کی اس پر ثنا اللہ خان نامی صارف نے فواد چودھری کو جواب دیا آپ کا ویڈیو بیان چلا رہے ہیں جو آپ نے کہا ہے وہی چل رہا ہے، اپنی طرف سے کچھ نہیں چلایا جا رہا۔

ابوعرش نامی صارف نے فواد چودھری کا دفاع کرتے ہوئے لکھا فواد نے اندھوں کے شہر میں آئینہ بیچنے کی بات کی ہے، میڈیا کی رپورٹنگ افسوسناک ہے۔

عرفان عارفی نامی صارف نے فواد چودھری کے ٹویٹ کے جواب میں سوال کیا مواقع اہل مریخ آکر پیدا کریں گے؟ نعمان احمد نے لکھا اگر فواد چودھری چپ رہیں تو یہ ان کا حکومت پر عظیم احسان ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More