راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر قیمت پر اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرو ل کا دورہ کیا، دورہ کے دوران آرمی چیف کوایل اوسی کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پربریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہرقیمت پرکشمیریوں کےلیےاپنامثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔