Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ مثبت پہچان کرائے گا، مہوش حیات

ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں ،اُن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں،پاکستانی اداکارہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک): تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے   کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر کو پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔

 

مہوش حیات نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اور شہزادہ ولیم گفتگو میں مصروف ہیں ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ برطانوی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی۔ ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور اُن کی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More