Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ اشنا شاہ نے تضحیک آمیز ٹوئٹس پر معذرت کرلی

میں نے کسی کو بھی جان کر تنگ نہیں کیا، انسٹا گرام پیغام

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے پیزا ڈلیوری بوائے سے متعلق کی جانب سے والی تضحیک آمیز ٹوئٹس پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹام گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں اشنا شاہ نے کہا کہ میں عام طور پر متنازع معاملات پر رد عمل نہیں دیتی کیوں کہ سوشل میڈیا کو کسی نہ کسی شخصیت کی خبر چاہئے ہوتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود میں یہ بات اپنے مداحوں سے واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں نے کسی کو بھی جان کر تنگ نہیں کیا، میں نے وہ ٹوئٹ بس کردی تھی جسے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

اشنا شاہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹ کرنا میرا قصور تھا لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ پیزا ڈلیوری بوائے اکثرآتا تھا اوراس سے  میرا اسٹاف آرڈر وصول کرتا تھا اور اس روز اسٹاف موجود نہ ہونے کی وجہ سے مجھے خود  جانا پڑا لیکن اس وقت میرے ہاتھ میں پالتو جانور تھا جوکہ ذرا بھی خطرناک نہیں تھا پھر بھی وہ لڑکا خوف زدہ ہورہا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More