Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد جاں بحق

مدینہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ مدینہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا، بس میں 39 مسافر سوار تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو الحمنا اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More