انقرہ(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورۂ پاکستان ملتوی کردیا۔
امریکا سے تناؤ اور آپریشن بہار امن کے تناظر میں ترک صدر نے اپنا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا، انہیں 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا، انہیں اپنے 2 روزہ دورے میں صدر، وزیراعظم سمیت عسکری و سیاسی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرنا تھیں۔
ترک صدر کو پاکستان میں اعلیٰ اسٹریٹیجک مذاکرات میں بھی شریک ہونا تھا، وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔