Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی شاہی جوڑے کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال

چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی

چترال: (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا، چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔

 

روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں، شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے۔

شاہی جوڑا مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ بھی کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کل لاہور پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شاہی مہمانوں کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ شاہی جوڑے کی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

شاہی مہمان بے سہارا بچوں کو ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائیں گے۔ برطانوی جوڑا بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پر منعقد تقریب میں بھی شریک ہوگا۔ پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ برطانوی جوڑا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان رائل فیملی کا استقبال کرینگے۔ چالیس منٹ قیام کے دوران شہزادہ اور شہزادی کرکٹ بھی کھیلیں گے، اس کے بعد برطانوی شاہی جوڑا رات واپس اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاؤس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More