دوبئی(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر یو اے ای کے کپتان سمیت تین کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ان کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ورلڈ ٹی20 کوالیفائرز کو کرپشن سے داغدار کرنے کی کوشش کی جہاں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوالیفائرز میں اپنی مہم کا آغاز جمعے سے کرے گی۔
رواں ہفتے کے آغاز میں نوید نے قیادت دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد 31 سالہ احمد رضا کو قیادت سونپ دی گئی تھی لیکن اس وقت انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی البتہ بدھ کو آئی سی سی کے بیان کے بعد یہ معاملہ واضح ہو گیا۔