Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی پرواز کو گھیرے میں لیا

ایف 16 طیاروں نے کابل جانیوالی بھارتی پرواز کو ایک گھنٹے تک اپنی فضائی حدود میں روکے رکھا،بھارتی نیوز ایجنسی کا دعویٰ

 نئی دہلی(ویب ڈسیک) بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران گزشتہ ماہ پاکستانی ایف 16 طیاروں نے کابل جانیوالی بھارتی پرواز کو ایک گھنٹے تک اپنی فضائی حدود میں روکے رکھا۔

پاکستانی طیاروں اور ان کے پائلٹوں کو مسافر صاف دیکھ سکتے تھے۔ ایک مسافر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی فائٹر پائلٹ نے ہاتھ سے سپائس جیٹ کے کپتان کو نیچی پرواز کا اشارہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ہر فلائٹ کا کوڈ ہوتا ہے، جیسے سپائس جیٹ کا  سی جی  ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے غلط فہمی میں سپائس جیٹ کو آئی اے  خیال کرتے ہوئے اسے انڈین آرمی یا بھارتی ایئر فورس سمجھا تھا۔

جب پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول نے رپورٹ دی کہ  آئی اے  کوڈ کیساتھ بھارت سے طیارہ آ رہا ہے، اس پر بھارتی طیارے کو روکنے کیلئے فوری طور پر ایف 16 روانہ ہوئے۔ کنفیوژن دور ہونے پر ایف 16 طیاروں نے بحفاظت سپائس جیٹ افغانستان کی فضائی حدود تک پہنچا دیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جب وقت ایف 16 طیارے ان کی پرواز کے گرد اڑ رہے تھے، تمام مسافروں کو کھڑکیاں بند کرنے اور خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More