Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے۔عمران خان

اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے،’کامیاب جوان پروگرام‘ کی تقریب سے خطاب

 اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ’کامیاب جوان پروگرام‘ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کررہے ہیں جس پر وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس پروگرام میں سب سے اہم چیز میرٹ ہے، دنیامیں وہ قومیں آگےبڑھتیں ہیں جس میں میرٹ کاسسٹم ہوتاہے،بادشاہت کےنظام میں میرٹ نہیں ہوتا،مسلمان  جمہوری کلچرسےبادشاہت کی طرف چلےگئےتھے،اورنگزیب عالمگیرکےدور میں جی ڈی پی24فیصد تھا لیکن اورنگزیب عالمگیرکےبعد کوئی سلطنت کو نہ سنبھال سکا،مغرب میں سلیکشن خون نہیں میرٹ پر ہوتی تھی جب پاکستان بناتو قائد اعظم نےکہامیرٹ ہواورکرپشن نہ ہو مگر بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ تھا نہ ہم کرپشن کو روک سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 14 مہینے سے  دیکھ رہا ہوں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، یہ لوگ کہتے ہیں تعلیم ، صحت و صاف پانی چاہیئے لیکن ٹیکس نہیں دینا اگرٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا،  ہمیں خود کو بدلنا ہوگا، میں  ابھی آہستہ آہستہ تبدیلیاں کررہا ہوں،  ہمیں خوددار قوم بننا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اور قوم کو مل کرکوشش کرنا ہوگی، حکومت ایک طرف کوشش کرے گی اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے، بٹن دبانے سے تبدیلی نہیں آتی، پہلے دن  ہی مدینہ کی ریاست نہیں بنی بلکہ  پہلے دن سے جدوجہد شروع ہوئی، ذہن اور سوچ بدلی تو  معاشرے میں تبدیلی آ ئی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے ہم فضل الرحمان کےلوگوں کوبھی قرضے دیں گےاگروہ میرٹ پرہوں گے، مدارس کے بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ سائنس کی تعلیم بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مدارس میں 500 اسکلز لیباٹریز بنارہے ہیں،  ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، دو ہزار اساتذہ کو انٹرنیشنل ٹریننگ دیں گے، ہمارے پاس یوتھ ہے یہ بہت بڑی طاقت ہے ہم نےسب کو میرٹ پرقرض دیناہے ہم نوجوانوں کیلیےنیشنل انٹرن شپ پروگرام  بھی لا رہے ہیں جس کے تحت نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے جب کہ  گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی ممبر شپ کریں گے، یوتھ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن بنارہےہیں تاکہ ملک کےنوجوان ایک دوسرےسےرابطے میں رہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب مشکل وقت آئے تو سمجھیں یہ آپ کی بہتری کے لیے آیا ہے کیونکہ یہ وقت بتاتا ہے کہ آپ نے کیا غلطیاں کی ہیں اور ان غلطیوں کو ٹھیک کرکے آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں شکست بھی آپ کو ہرا نہیں سکتی،زندگی میں بہت سی اونچ نیچ  آئیں مگر حکومت کے 12 مہینے میری زندگی کے سب سے مشکل دن  تھے، جب ہمیں ملک ملا تو اس کا دیوالیہ نکلا ہوا تھا، جس ادارے کو ہاتھ لگاؤ  وہ  دیوالیہ ہوچکا تھا، میرا اللہ پر پورا ایمان ہے کہ پاکستان کا اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More