Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی کو لاڑکانہ میں شکست،بلاول کا انتخابی نتائج چیلنج کر نے کا اعلان

ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا، پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیا گیا،چئیرمین پیپلز پارٹی

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے پیپلز پارٹی کو شکست دے دی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 

 انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے ہی گڑھ لاڑکانہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار معظم علی خان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کو شکست دے دی۔

پی ایس 11 سے جی ڈی اے کے معظم علی خان 31 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار 26 ہزار 11 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 

پی ایس 11 کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ہم دوبارہ الیکشن کراکے اپنی انتخابی نشست واپس لیں گے۔

اپنے بیان میں بلاول نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال دیا گیا، پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست کردیا گیا اور دوران پولنگ ہماری خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جب کہ خواتین کو جی ڈی اے کو ووٹ دینے کے لیے دھمکیاں دی گئیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری اپیل کا نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن کو بتایا مگر اس کی خاموشی میں بدنیتی کا ارادہ واضح تھا، ہم دھاندلی کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے ہم دوبارہ الیکشن میں اپنی نشست واپس لیں گے، ہم نے سیاسی انجینئرنگ کے باوجود مخالف اتحاد کے ووٹوں کی برتری کم کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More